Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ مراد جمالی بم دھماکہ میں محمد عمر ہلاک 11افراد زخمی ہو گئے

ڈیرہ مراد جمالی.مزدورچوک کےقریب مقامی کلینک کے باہر کھڑی موٹرسائیکل میں نصب مواد سےدھماکہ ہوا۔پولیس اورسکورٹی فورس جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونےکا خدشہ ہے.علاقے کو سیل کرکےزخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیاجارہا ہے ۔

پولیس کےمطابق مزدور چوک پرقائم ایک مقامی کلینک کےباہرکھڑی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد سےدھماکہ ہوا دھماکےجس سے مقامی کلینک کےڈاکٹر محمد اسحاق سمیت 11افراد زخمی ہوگئےتمام زخمیوں کو سول اسپتال کےٹراماسینٹرمنتقل کیاگیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص محمد عمر جاں بحق جبکہ 6 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں مزید علاج کی غرض سےلاڑکانہ سندھ ریفر کردیاگیا پولیس کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکل میں بارودی مواد نصب تھا جس سےدھماکہ ہواجبکہ پولیس اورسکورٹی فورس جائے وقوع پرپہنچ گئےعلاقے کو سیل کرکےشواہد اکھٹےکئےجارہےہیں واقعہ سےمتعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.