Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتےکےدوران روئی کےبھاؤ میں مجموعی طور پرمندی کارجحان رہا

کراچی۔مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتےکےدوران روئی کےبھاؤمیں مجموعی طور پرمندی کارجحان رہابھاؤ میں فی من100تا 150 روپے کی کمی واقع ہوئی پاکستان اوربھارت میں کشیدگی کی صورتحال کےسبب کاروباری حجم نسبتا بڑھ گیاکیونکہ بھارت نےپاکستان کی مصنوعات کی درآمد پر200فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی ہےجس کےجواب میں امکان ہےکہ پاکستانی حکومت بھی بھارتی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی عائد کردے .

موصولہ اطلاعات کےمطابق ابھی دیگرکئی درآمدی اشیا پردرآمدی ڈیوٹی عائد کرنےکی بازگشت سنی جارہی ہےلیکن تاحال اس میں کپاس شامل نہیں ہےکیوں کہ بھارت کی جانب سےسیمنٹ چھوارے وغیرہ آئٹمز پراچانک کسٹم ڈیوٹی عائد کرنےکی وجہ سےسرحدوں پر 250 تا300کنٹینرز پھنسےہوئےہیں اس کو دیکھتے ہوئےبھارتی کپاس کےبرآمدکنندگان مخمصہ(Dilemma)میں مبتلاہےاورفی الحال کپاس برآمد کرنےسےاجتناب برت رہےہیں جسکےباعث امید کی جارہی ہےکہ بھارت سےکپاس کی درآمد کرنےوالی ملیں مقامی جنرزسے خریداری میں زیادہ دلچسپی لینا شروع کردیں اسی وجہ سے ہفتےکےآخری دنوں میں ٹیکسٹائل واسپننگ ملزنےجمعہ کےروز15 ہزار گانٹھوں کے سودے کئے اس سے پہلے عام دنوں میں 2 تا 3 ہزار گانٹھوں کے سودے ہوتے تھے اگر حکومت بھارت سے روئی کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرتی ہے تو فی الحال مقامی ملیں مقامی جنرز اور بیرون ممالک سے خصوصی طور پر امریکہ سے مناسب داموں پر روئی درآمد کرسکیں گے۔ہفتے کے دوران مقامی کاٹن مارکیٹ میں صوبہ سندھ وپنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من7000 ہزار8800 روپے رہا پھٹی جو قلیل مقدار میں دستیاب ہےاس کا بھاؤ فی 40کلو 2800 تا 3500روپےچل رہاہےجبکہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ فی من8000 تا8100 روپے جبکہ پھٹی کابھاؤ 3000 تا3500روپے رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں کئی دنوں کے بعد فی من 100 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من8500 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں مجموعی طور پر استحکام رہا لیکن بھارت میں فی الحال پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے سبب برآمدکنندگان گومگو میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پاکستان کو کپاس برآمد کرنے کی شپمنٹ روکی ہوئی ہونے کی وجہ سے مندی کا رجحان ہے جبکہ نیویارک کاٹن کے بھاؤ میں جمعرات کے روز ڈالر انڈیکس میں تیزی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکہ اور چین کے تعلقات میں بہتری کے بیان کی وجہ سے نیویارک کاٹن میں تقریبا 200 امریکن سینٹ کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.