Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیل ہو یا ڈھیل ہو،پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کیلئےنقصان دہ ہے۔مولانا عبد الغفور حیدری

اسلام آباد۔جمعیت علمائےاسلام(ف)کےسینیٹرمولانا عبد الغفور حیدری نےکہاہےکہ ڈیل ہو یا ڈھیل ہو،پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کیلئےنقصان دہ ہے۔ایک انٹرویومیں مولاناعبدالغفور حیدری نےکہاکہ ڈھیل ہویاڈیل ہو،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کےلیےنقصان دہ ہوگا۔مولانا عبدالغفور حیدری نےکہاکہ اگرانہیں کوئی مشکل ہےتوجوانمردی سےاس کامقابلہ کریں۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ اگر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ڈھیل یا ڈیل میں ملوث ہونگی تو قوم کےسامنے رسوائی ہوگی۔مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کا ڈیل کرنا ایک اچھا عمل نہیں ہوگا۔

مولاناعبدالغفور حیدری نےکہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مصلحت کا شکار ہیں۔ مولانا عبدالغفورحیدری نےکہاکہ دوبڑی جماعتوں کی شاید اپنی مجبوریاں ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ بڑی اپوزیشن جماعتوں کی مجبوریوں کے باعث اپوزیشن متحد ہوکر کوئی طاقتور اور مضبوط کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وقت کے ساتھ شاید اپوزیشن کواحساس ہوجائےکہ خاموشی سےبھی مسائل حل نہیں ہوں گے۔مولانا عبدالغفور حیدری نےکہاکہ مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے کوششیں اب بھی جاری ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکرمضبوط کردار ادا کریں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں توعدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوسکتی ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نےکہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی چھ ماہ گزرنے کے باوجود صفر ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہ اکہ سی پیک پر کام تقریبا ٹھپ ہوگیا ہےاورملک بھر میں ترقیاتی کام بھی نہیں ہورہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پچاس لاکھ مکانات اور ایک کروڑ نوکریوں کے وعدوں پر بھی ابھء تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کواس طرح چھوڑ دیا تو ملک کےدیوالیہ ہونے کاخطرہ ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نےکہاکہ موجودہ حکومت کو غلط کرتوتوں سے روکنے کے لیے اپوزیشن کو مل کرکردار ادا کرناچاہئیے۔مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس وقت اصل اپوزیشن کا کردار جمعیت علمائے اسلام ف کر رہی ہے۔

، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے جلسے مظاہرے اور مارچ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سترہ فروری کو مردان میں تحفظ ختم نبوت ملین مارچ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.