Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل میں سکیورٹی صورتحال اور مہاجرین سے متعلق معاملات پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنے دورے میں ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان میں موجود پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم کے ساتھ مہاجرین کی منتقلی، پاکستان کے ذریعے انخلا اور پاک افغان سرحد کی صورتحال سے متعلق ملاقاتیں کریں گے۔ وہ ان معاملات پر بات چیت کیلئے طالبان کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے پاکستان سے درخواست  کی ہے کہ وہ اپنے ملک میں  مہاجرین کی منتقلی اور پاکستان کے ذریعے ٹرانزٹ کی اجازت دے جس کے لیے ایک مکینزم بنانے کی ضرورت ہے اور اسی سلسلے میں افغانستان کی موجودہ اتھارٹیز کے ساتھ رابطہ ضروری ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے دورے میں سرحد کی مؤثر انتظام کاری پر بھی بات ہوگی، خاص طور پر ان افغان باشندوں سے متعلق جو روزانہ کی بنیاد پر سرحد عبور کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں۔ اس عمل کو ہموار طریقے سے چلانے کیلئے ضروری ہے کہ طے شدہ مکینزم کے تحت جن لوگوں کو اجازت دی جائے وہی یہ سہولت استمعال کرسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.