Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کابینہ ڈویژن نے پنجاب کی 34رکنی صوبائی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(زمل خان) کابینہ ڈویژن نے پنجاب کی 34رکنی صوبائی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کی منظوری چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے دی۔
پنجاب کابینہ میں رانا اقبال خان ، مہر اعجاز احمد ، کاظم علی پیرزادہ ، چوہدری شفیق شامل ہیں۔
رانا اعجاز نون ، عظمی زاہد بخاری ، خلیل طاہر سندھو ، غلام قاسم ہنجرا ، کرنل رانا طارق ، ذیشان رفیق ، ثانیہ عاشق، سید حسن مرتضی ، سیدعلی حیدر گیلانی ، بلال اصغر وڑائچ ، قاسم عباس لنگاہ اور رانا لیاقت پنجاب کابینہ کا حصہ ہے۔
ملک اسد کھوکھر، احمد علی اولکھ ، سبطین بخاری، صبا صادق اور اشرف انصاری بھی کابینہ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیراعلی مقرر کیا ہے۔ تاہم اتحادی جماعتوں نے کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.