Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع مردان کے درجہ ذیل علاقوں میں کم از کم 10 دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

پریس ریلیز: 21 ستمبر 2021

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکشن 8/21 خیبر پختونخواہ ایپیڈیمک کنٹرول و ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020، سیکشن 22 این ڈی ایم اے ( کے پی) ایکٹ 2010 کے تحت کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع مردان کے درجہ ذیل علاقوں میں کم از کم 10 دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔ نوٹیفیکیشن جاری

تحصیل مردان: 1- مسلم آباد سٹریٹ نمبر 1، 2-محلہ ڈاگوال منگاہ، 3-مچنے کلے بر پالو سٹریٹ 4-رحیم داد سٹریٹ گجر گڑھی ، 5-سریٹ نمبر 2 سیکٹر D شیخ ملتون

تحصیل تخت بھائی : 1-شہباز خیل ہسپتال کورونہ، ٹکر ، 2-محلہ سیرئی ، گل میرہ لوند خوڑ

تحصیل کاٹلنگ: 1-زرقندبانڈہ شیرو، 2-محلہ ازہ خیل، 3-شکر تنگی حبیب داد بانڈہ

تحصیل رستم: 1-محلہ شہید پلو ڈھیری

درجہ بالا علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کم از کم 10 دن کیلئے نافذ کیا گیا ہے جوکہ 21 ستمبر 2021 سے 10 دن کیلئے نافذ العمل رہیگا.نوٹیفیکیشن

نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی ماسوائے ان افراد کے جو ضروری اشیاء کی فراہمی کرتے ہیں اور ضروری خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار ہیں خاص طور پر صحت کے ماہرین/طبی عملہ، اسی طرح سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں ہر قسم کے اجتماعات پر سختی سے پابندی ہوگی۔

ایڈمنسٹریشن افسران اور سب ڈویجنل پولیس افیسرز جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر عملدرامد کروائیں گے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر /محکمہ صحت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے علاقوں /گھروں میں طبی سہولیات فراہم کی جائینگی تاہم لاک ڈاون کے علاقوں میں ٹی ایم ایز و واٹر سنیٹیشن کمپنی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی، جراثیم کش سپرے اور گندگی اٹھائی جائیگی۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سیکشن17/18 خیبر پختونخواہ ایپیڈیمک کنٹرول و ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020، سیکشن 33 این ڈی ایم اے ( کے پی) ایکٹ 2010 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر مردان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.