Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گوادر باڑ کی تعمیر روک دی گئی

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں گوادر باڑ کی تعمیر روک دی گئی ہے۔ ضیاء لانگو نے گوادر میں کھلی کچہری کے بعد نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ گوادر کے شہریوں کی باڑ سے متعلق تجاویز و تحفظات پارلیمانی وفد اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظات دور کرکے ہی آگے بڑھیں گے، گوادر میں باڑ لگانے کا فیصلہ شہریوں کی مرضی اور ضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔

میر ضیاء لانگو کا کہنا تھاکہ ہمارے پیش نظر گوادر کے شہریوں کے تحفظات ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت گوادر کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.