Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہنڈا گاڑیوں کی قیمت میں سوا 4 لاکھ روپے تک اضافہ

سٹی 1300اورسٹی1500مینول کی قیمت2.60 لاکھ بڑھا دی،اطلاق 24 جون سے ہوگا

لاہور۔ہنڈا اٹلس کمپنی نےڈالرکی قیمت میں اضافےکوجوازبناتےہوئےمختلف برانڈزکی گاڑیوں کی قیمتوں میں2 لاکھ 60ہزار روپےسے4لاکھ 25ہزارروپےکا اضافہ کردیا ہنڈا ٹربو آرایس کی قیمت میں4لاکھ روپےاضافہ کےبعد41لاکھ 99ہزارہوگئی۔

ہنڈا وی ٹی آئی سی وی ٹی1800سی سی کی قیمت میں4 لاکھ روپےاضافہ کےبعد 35لاکھ99 ہزارروپے،ہنڈا وی ٹی ایس آرسی وی ٹی 1800 سی سی کی قیمت4لاکھ 25ہزارروپےاضافے کےبعد قیمت38 لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی۔

ہنڈا سٹی1300سی سی مینول کی قیمت2 لاکھ 60 ہزار روپےاضافہ کےبعد قیمت21 لاکھ 79ہزارروپے،ہنڈا سٹی1300سی سی آٹومیٹک کی 2 لاکھ 60 ہزارروپے اضافہ کے بعد 23 لاکھ 19 ہزار روپے، ہنڈا سٹی 1500سی سی مینول کی قیمت میں2 لاکھ 60ہزارروپےاضافہ کے بعد قیمت22لاکھ 39ہزار،ہنڈا سٹی 1500سی سی آٹومیٹک کی قیمت میں2لاکھ 60ہزارروپےاضافہ کےبعد23لاکھ79ہزارروپے،ہنڈاسٹی 1500سی سی مینول ایسپائرکی قیمت2 لاکھ 60 ہزار روپےاضافےکےبعد 23لاکھ 94ہزار روپے،ہنڈا سٹی 1500سی سی آٹومیٹک ایسپائرکی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپےاضافےکےبعد 25لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی۔

ہنڈابی آروی مینول کی قیمت3لاکھ 5ہزارروپےاضافےبعد25لاکھ 89ہزارروپے،بی آروی سی وی ٹی کی قیمت3لاکھ50ہزارروپےاضافے کےبعد27 لاکھ84ہزار،بی آروی ایس سی وی ٹی کی قیمت3لاکھ 50 ہزارروپےاضافےکےبعد قیمت29لاکھ 19ہزارروپےہوگئی۔ہنڈا اٹلس کی جانب سے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جون سے کیا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.