کوہاٹ: ہنگو میں مول کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہل کار اور دو نجی سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔ ڈی ایس پی ٹل عرفان نے بتایا ہے کہ تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر صبح 3 سے 4 بجے کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار شہید ہوئے ان میں چار اہلکار ایف سی اور دو اہلکار نجی سیکیورٹی کمپنی کے ہیں۔ ڈی ایس پی عرفان نے بتایا کہ 6 شہید اہل کاروں نے دو گھنٹے سے زائد دہشت گردوں کی ساتھ دلیری سے مقابلہ کیا ہے، پولیس اور فرنٹئیر کور کے بھاری دستوں نے علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔
جمعہ, مئی 9, 2025
بریکنگ نیوز
- ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کے خون کا حساب لیا جائے گا، سياسی و عسکری قيادت کا اعلان
- جب پاکستان حملہ کرے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی، دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج
- پاکستان کا کاری وار، 25 Harop MK II ڈرونز تباہ، بھارت کو شدید رسوائی!
- بھارت میں خوف کی فضا، 45 سے زائد ایئرپورٹس بند،آئی پی ایل کے بقیہ میچز بھی خطرے میں پڑ گئے
- پاکستان کی مسلح افواج، بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار
- پاکستان کا کاری وار ، بھارتی S-400 میزائل نظام تباہ
- بھارت کے جنگی جرائم ،پاکستان کے پانی اور مساجد پر حملہ
- مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب