Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یو اےای کےساتھ قیدیوں کی رہائی پربات جاری ہے,رمضان میں یو اےای سےخوشخبری ملےگی،وزیر خارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ یو اے ای کےساتھ قیدیوں کی رہائی پربات جاری ہےاوررمضان میں یو اے ای سے خوشخبری ملےگی۔

سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی وزارت خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جیل میں پاکستانی سزا پوری کرنے کے باوجود رہا نہیں ہو رہے، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سزا پوری کرنے والے قیدیوں کی واپسی کے لیے کوشاں ہیں، سعودی عرب سے بات ہوچکی ہے 2107 قیدی رہا ہوں گے جب کہ یو اے ای کے ساتھ قیدیوں کی رہائی پر بات جاری ہے، رمضان میں یو اے ای سے خوشخبری ملے گی۔

اجلاس کے دوران پلوامہ واقعہ کےبعد وزارت خارجہ کی جانب سےدنیا کوموبلائز کرنےپروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےبریفنگ دیتے ہوئےکہاکہ پلوامہ واقعہ کےدوران میں یو این سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں تھا،ہم نےسب سےپہلےپلوامہ واقعہ کی مذمت کی تاہم بھارت نے10منٹ میں پاکستان پرالزام عائد کیا،دنیاکوبتایاکہ بھارت نےبغیرتحقیق کےپاکستان پرالزام عائد کیا،سرحدوں کی خلاف ورزی پر افریقی یورپی سفیروں کوبریفنگ دی،یو این سیکرٹری جنرل کوبھارتی ردعمل پرخط لکھا اوردنیاکوبتایاکہ بھارت معاملےکوغلط رنگ دےرہاہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ وزیراعظم نےپلوامہ واقعہ کےبعد بھارت کوتعاون کی پیش کش کی،نیپال ترکی چین سمیت کئی ممالک کےوزرائےخارجہ نےرابطہ کیا،اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس پاکستان کےکہنےپربلایاگیا،بھارتی وزیرخارجہ کوبلانےکےفیصلےپر پارلیمنٹ کےفیصلےپراوآئی سی اجلاس میں شرکت نہیں کی جبکہ اوآئی سی نےکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کےخلاف قرارداد بھی منظور کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےوزارت خارجہ کےقونصلرآفس کااچانک دورہ بھی کیا،اس موقع پرمیڈیاسےبات کرتےہوئےشاہ محمود قریشی نےکہاکہ اچانک دورہ کامقصد سائلین کےمسائل سےآگاہی حاصل کرناتھا،خوشی ہےکہ کسی شخص نےافسران کےرویےاور کرپشن کی شکایت نہیں کی،عوام الناس کی سہولت کےلیےجلد مزید اقدامات کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.