Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عالمی بینک کےصدر نےپاکستان کےساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر خزانہ

واشنگٹن:وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے صدر نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واشنگٹن میں وزیرخزانہ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نےآئی ایم ایف وعالمی بینک کےسالانہ اجلاس میں شرکت کی جس میں وزیر خزانہ نےآئی ایم ایف اورعالمی بینک سمیت دیگراعلیٰ حکام سےملاقاتیں کیں،پاکستانی وفد نے عالمی بینک کےنئےصدر ڈیوڈ مالپس سے سائیڈ لائن ملاقات بھی کی جس میں میکرو اکنامک صورتحال اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخزانہ اسد عمر نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کے ممبران کے ساتھ بھی بات چیت کی، اس کے علاوہ فیس بک، پیپسی، کوکا کولا اور پراکٹر اینڈ گیمبل سمیت اوبر کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستانی مارکیٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخزانہ اسد عمرکا کہناہےکہ عالمی بینک کےصدرنےپاکستان میں اصلاحاتی عمل کوسراہتےہوئےبھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ آئی ایم ایف سےنئےپروگرام کےلیےجاری مذاکرات پربھی تبادلہ خیال ہوا،حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنےپرفوکس کیےہوئے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.