Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یہ کیسے ہوسکتا تھا کہ انگلینڈ 17 سال بعد پاکستان آیا اور ٹرافی کے بغیر بھیج دیتے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ 17 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کو بغیر ٹرافی خالی ہاتھ واپس بھیج دیتے۔
انگلینڈ کے ہاتھوں فیصلہ کن ٹی 20 میں شکست کے بعد رمیز راجہ نے تقریب سے خطاب کیا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ 17 برس بعد انگلینڈ کی ٹیم کی میزبانی ہمارے لیے بہت ہی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم اتنے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کو ٹرافی نہ دیتے۔ اور انہیں خالی ہاتھ واپس بھیجتے۔ سچ کہوں تو انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا اور وہ ٹرافی کے حقدار بھی تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی پوری سیریز ہی بہت شاندار تھی۔ سوائے آخری دو میچز کے جس میں انگش ٹیم نے گرین شرٹس کو آؤٹ کلاس کیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے سیکھنے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں۔ لیکن ہم بہت سی نیک تمناؤں کے ساتھ اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھیج رہے ہیں۔ ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.