پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران جھکڑ /تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں پچھلے دو روز کے دوران 19 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 مرد،4 خواتین اور 11 بچے جبکہ زخمیوں میں 6 مرد،3 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش کے باعث مجموعی طور پر 61 گھروں کو نقصان پہنچاجس میں 37 گھروں کو جزوی اور 24 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع کوہاٹ ، باجوڑ، چترال اپر و لوئر، دیر اپر، کوہستان اپر و لوئر ، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات، چارسدہ، صوابی، ساوتھ وزیرستان اور ہنگو میں رونما ہوئے۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری، بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشینری کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت
کی گئی ہے۔
جمعہ, مارچ 7, 2025
بریکنگ نیوز
- شانگلہ کی حسین وادی، ملالہ کی واپسی اور بچپن کی یادیں
- بلوچستان سے 4 افغان دہشتگرد گرفتار
- گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی جانب سے افغانستان میں وفد بھیجنے کی باتوں کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا
- امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا وزیرخارجہ سے رابطہ
- داعش کے دہشتگرد شریف اللہ نے اعتراف جرم کرلیا، سزا کیا ہوگی؟
- وزیراعظم نے امیر مقام کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت قبول کرلی
- امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا اسحاق ڈار کو فون، دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر شکریہ
- کسی فیصلے میں نہیں لکھا کہ فوجی عدالتیں عدلیہ کا حصہ ہیں، آئینی بینچ