تخت بھائی( ملک رحمان) افغانستان سے بازیاب ہونے والے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کو پاکستان منتقل کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بازیاب ہونے والے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے بچوں کو پاکستان منتقل کرکے اتوار کی صبح والدین کے حوالے کردیا گیا۔
تخت بھائی کے شہری علاقہ افضل امام کالونی سے 5 سالہ موسیٰ کو افغان کرایہ دارضیاءالحق نے اغوا کر کے افغانستان منتقل کیا تھا۔
سیکورٹی اور خفیہ اداروں نے افغان پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 5سالہ موسی اور تخت بھائی ساڑوشاہ کی رہائشی 12 سالہ سعدیہ کو بھی بازیاب کرایا۔
مشترکہ کارروائی میں دونوں بچوں کو افغانستان کے صوبہ خوست سے بازیاب کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مغوی بچوں کو علاقے میں مقیم افغان کرایہ دار نے اغوا کرکے افغانستان منتقل کیا تھا،بعدازاں اتوار کی صبح بازیاب بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔
جمعہ, نومبر 29, 2024
بریکنگ نیوز
- پاکستان اور چین کی مشترکہ عسکری مشق ‘وارئیر 8،پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ
- خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک،3 زخمی
- خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کیخلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا
- تیسرا ون ڈے،پاکستان نے زمبابوےکو 99 رنز سے شکست دیدی،سیریز بھی قومی ٹیم کے نام
- واپڈا ٹاون لاہور میں ایک اور ہائی پاور آٹوٹرانسفارمرنصب، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی،این ٹی ڈی سی
- سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،صاحبزادہ حامد رضا بھی مستعفی
- خیبرنیوز پشاور سے نشر کیا جانیوالا ٹاک شو ( CROSS TALIK) سیاسی اور عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- جنوبی اضلاع کے فنکاروں کو خیبر ٹیلیویژن نے کبھی فراموش نہیں کیا: گلوکار پپو چاھت