Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اپریل 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
    • امریکہ سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
    • پی ایس ایل 11: راولپنڈیزکو مسلسل ساتویں شکست، لاہور 32 رنز سے کامیاب
    • پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، حج مشن کا شاندار استقبال
    • امریکی تجاویز کا جائزہ جاری: ایرانی سلامتی کونسل کا اہم بیان
    • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے
    • پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی
    • بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 22 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب، اہم فیصلے ہوں گے
    اہم خبریں

    22 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب، اہم فیصلے ہوں گے

    مارچ 21, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 22 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا جس میں ریاستی عمل داری یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 6 گھنٹے طویل اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معاشی و سیاسی، داخلی وخارجی،امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ اجلاس کو معیشت، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور اجلاس کوعوامی ریلیف کیلئے وزیراعظم کےاقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت میں شامل جماعتوں کے اکابرین، سینیئر رہنما اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

    اعلامیے کے مطابق 22 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں ریاستی عمل داری یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے ہوں گے۔ اجلاس نے پولیس اور رینجرزپرعمران خان کےحکم پرحملوں اور تشدد کی مذمت کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ جتھوں کے ذریعے ریاستی اداروں کے اہلکاروں پرلشکرکشی انتہائی تشویشناک ہے، یہ ریاست دشمنی ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شواہد اور ثبوت موجود ہیں، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا اور بیرون ملک اداروں بالخصوص آرمی چیف کے خلاف مہم کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ بیرون ملک پاکستانی مذموم ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

     جوڈیشل کمپلیکس پرحملے، پولیس افسران، اہلکاروں کو زخمی کرنے والوں اور املاک کی توڑپھوڑ، تشدد، جلاؤ، گھیراؤپر قانون کے مطابق سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے شرکا نے ریاستی اداروں کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور جوانوں کی فرض شناسی کوسراہا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی رہنما و تحصیل چیئرمین عاطف جدون راکٹ لانچر حملے میں 8 ساتھیوں سمیت جاں بحق
    Next Article جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی: متشدد حملوں کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنے گی
    Web Desk

    Related Posts

    ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    اپریل 19, 2026

    امریکہ سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

    اپریل 19, 2026

    پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، حج مشن کا شاندار استقبال

    اپریل 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    اپریل 19, 2026

    امریکہ سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

    اپریل 19, 2026

    پی ایس ایل 11: راولپنڈیزکو مسلسل ساتویں شکست، لاہور 32 رنز سے کامیاب

    اپریل 18, 2026

    پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، حج مشن کا شاندار استقبال

    اپریل 18, 2026

    امریکی تجاویز کا جائزہ جاری: ایرانی سلامتی کونسل کا اہم بیان

    اپریل 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.