خضدار میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
لیویز حکام کے مطابق خضدار میں صمند چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں حملہ کردیا، فائرنگ سے لیویز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، بہادر جوانوں نے جرأت کے ساتھ مقابلہ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری میں پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔