Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی: عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے لیے 12 ارب روپے کا منصوبہ
    • پارٹی رہنماؤں کے مفاد کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا سکولوں سے متعلق قانون میں مجرمانہ ترمیم کا تہلکہ خیز انکشاف
    • پی ٹی آئی دور حکومت: خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • گورنر پختونخوا کی جانب سے صوبہ کی پولیس کے شہدا اور زخمی اہلکاروں کے لیے ریلیف پیکج میں بڑا اضافہ
    • پولیس کی بروقت کارروائی، پشاور میں 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا
    • خیبرپختونخوا کے عوام کو اب پتا چلے گا ترقی کسے کہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
    • صوبے کے عوام خستہ حال سکولوں کی نشاندہی کریں، ممبر ایڈوائزری کونسل ثمر ہارون بلور کی اپیل
    • آفریدی دور میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 3,767 واقعات، 1,149 افراد جاں بحق ہونے کا انکشاف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے 5 اگست کے اقدامات سے کشمیر اس کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم
    فیچرڈ فروری 5, 2025

    5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے 5 اگست کے اقدامات سے کشمیر اس کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم

    Facebook Twitter Email
    5th February reminds India that Kashmir cannot be part of it by the actions of 5th August, Prime Minister
    بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف ںے کہا ہے کہ آج اس اسمبلی سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے، حکومت اور 24 کروڑ عوام کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں حاضر ہوا ہوں ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے کسی بھی 5 اگست سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے، بھارت مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے ۔

    شہباز شریف ںے کہا کہ پانچ فروری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے ہمارے پختہ عزم کی تجدید نو کا دن ہے، ہم کشمیر کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے خون سے آزادی کی داستان لکھ رہے ہیں، بھارت کی جانب سے وادی کو خون سے سرخ کرنے کے باوجود کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت لاکھوں کی فوج میں مزید اضافہ کرتا چلا جارہا ہے، بہادر کشمیریوں کی آزادی کی تڑپ اور بھی بڑھتی جارہی ہے مگر پانچ فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے کہ کسی بھی پانچ اگست سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، نعرہ ہی نہیں ایمان ہے یہ آزادی کے متوالوں کا، ،کشمیر کا ذرہ ذرہ کشمیر کے رہنے والوں کا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی ولولہ انگیز جدوجہد سے بھارت کے فوجی غرور کو شکست فاش دی ہے، بھارتی فوج نے ہر طرح کا ظلم و جبر ڈھایا اور وادی کشمیر کو بے گناہ کشمیریوں کے خون سے سرخ کردیا مگر آج بھی کشمیریوں کا عزم آزادی مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا اور خطے میں پائیدار امن اور ہمسایوں سے پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے مطابق رہنے کے رویے کو اپنایا، ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے سفارتی اور جمہوری اصولوں کے مطابق جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات کو پرامن ذرائع سے حل کیا جائے، یہ اس خطے میں بسنے والے اربوں انسانوں کی ترقی اور خوشحالی کا تقاضہ ہے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیاہے، کلبھوشن اور ابھینندن ہماری عسکری صلاحیت کا زندہ ثبوت ہیں، یہ صلاحیت پوری قوم کی آن اور شان ہے، یہ ہمارا سرمایہ افتخار ہے اور پوری قوم کو امن و حفاظت کا اعتماد دیتی ہے، جب ضرورت پڑی ہم اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی پوری قوت استعمال کریں گے اور قطعاً نہیں ہچکچائیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے
    Next Article کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گورنر پختونخوا کی جانب سے صوبہ کی پولیس کے شہدا اور زخمی اہلکاروں کے لیے ریلیف پیکج میں بڑا اضافہ

    اکتوبر 16, 2026

    خیبرپختونخوا کے عوام کو اب پتا چلے گا ترقی کسے کہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

    اکتوبر 16, 2026

    آفریدی دور میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 3,767 واقعات، 1,149 افراد جاں بحق ہونے کا انکشاف

    اکتوبر 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی: عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے لیے 12 ارب روپے کا منصوبہ

    اکتوبر 16, 2026

    پارٹی رہنماؤں کے مفاد کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا سکولوں سے متعلق قانون میں مجرمانہ ترمیم کا تہلکہ خیز انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    پی ٹی آئی دور حکومت: خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    گورنر پختونخوا کی جانب سے صوبہ کی پولیس کے شہدا اور زخمی اہلکاروں کے لیے ریلیف پیکج میں بڑا اضافہ

    اکتوبر 16, 2026

    پولیس کی بروقت کارروائی، پشاور میں 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا

    اکتوبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.