Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے
    • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ
    • وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی
    • کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی
    • سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
    • بھارتی سیاسی قیادت کو شکست کے بعد سیز فائر ہضم نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار
    • پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے
    • ایشیا ہاکی کپ کیلئے پاکستان کا قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 6 ستمبر کو افغان فوجیوں نے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا: دفتر خارجہ
    افغانستان

    6 ستمبر کو افغان فوجیوں نے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا: دفتر خارجہ

    ستمبر 11, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ 6 ستمبرکو افغان فوجیوں نے پرامن حل کے بجائے بلااشتعال فائرنگ کاسہارا لیا اور  افغان فوجیوں نے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک افغان طورخم سرحد بندش پر افغان وزارت خارجہ کے بیان پر ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل میں کہا کہ افغان وزارت خارجہ کا بیان حیران کن ہے، عبوری افغان حکام طورخم پر پاک افغان سرحد بندش کی وجوہات بخوبی جانتے ہیں، پاکستان اپنی سرزمین پرعبوری افغان حکومت سےکسی بھی ڈھانچےکی تعمیر قبول نہیں کرسکتا، یہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ 6 ستمبرکو افغان فوجیوں نے پرامن حل کے بجائے بلااشتعال فائرنگ کا سہارا لیا اور 6 ستمبر کو افغان فوجیوں نے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا، طورخم بارڈر ٹرمینل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا گیا، غیرقانونی ڈھانچےکی تعمیر سے روکنے پرافغان فوجیوں نے پاکستانی اور افغان شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان بارڈر فورسزکی بلااشتعال فائرنگ سے دہشتگرد عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، یہ عناصر افغانستان کے اندر محفوظ پناہ گاہوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں، خواہش ہے افغان سرحد دونوں ممالک کے درمیان امن اور دوستی کی سرحد ہو، ہم نےکئی دہائیوں سےافغان بھائیوں بہنوں کاکھلے دل سے استقبال کیاہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان فوجیوں کی بلاجواز اشتعال انگیزی پر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور  پاکستان نے ہمیشہ بات چیت کو ترجیح دی ہے، افغان سرزمین پاکستان کے اندر دہشتگردانہ حملوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سہولت فراہم کی اورکرتا رہے گا، پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دے سکتا، پاکستان دوطرفہ مسائل اور خدشات کو تعمیری بات چیت سےحل کرنے کے لیے تیار ہے، توقع کرتےہیں کہ افغان عبوری حکام پاکستان کے تحفظات کو ذہن میں رکھیں گے، توقع کرتے ہیں افغان عبوری حکام پاکستان کی علاقائی سالمیت کااحترام کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی
    Next Article انٹربینک: ڈالر 20 روز کی کم ترین سطح پر، 300 سے نیچے آگیا
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025

    وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

    جولائی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025

    وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

    جولائی 12, 2025

    کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    جولائی 11, 2025

    سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار

    جولائی 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.