عالمی میڈیا کے مطابق کوئنز لینڈ کی ریاست کی پولیس کمشنر کیٹرینا کیرول نے میڈیاکو بتایا کہ 25 اور 26 دسمبر کو وکٹوریہ، نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کی ریاستوں میں طوفانی بارشیں ہوئیں جبکہ تیز ہواؤں سے گھروں کی چھتیں ٹوٹ گئیں اور متاثرہ علاقوں میں کئی درخت اکھڑ گئے۔
اعلامیہ کے مطابق مورٹن بے کے گرین آئی لینڈ کے قریب کشتی الٹنے سے3 افراد ہلاک ہو ئے، کوئنز لینڈ میں 2واقعات میں 9 سالہ بچی اور ایک خاتون سیلابی نالوں میں بہہ جانے کے بعد مردہ پائے گئے، اسی طرح درخت گرنے سے 2افراد ہلاک ہوئے سیلابی پانی کم ہونے کے بعد وکٹوریہ کے کیمپ گراؤنڈ میں ایک خاتون مردہ حلت میں پائی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کوئنز لینڈ کی سرکاری کمپنی انرجیکس کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق طوفان کے بعد 90ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ حکام کے مطابق بجلی بحال ہونے میں کئی دن لگ جائیں گے۔