Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان فوجی بیس پر طالبان کا حملہ، 25 فوجی اور 20 طالبان جاں بحق 

کابل:افغانستان میں فوجی بیس پر طالبان کےحملےمیں 25 فوجی ہلاک اور 20 جنگجو مارے گئے۔افغانستان کےصوبےہلمند میں فوجی کیمپ پر طالبان جنگجوؤں نےحملہ کردیا جس کےنتیجے میں 25 فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 جنگجو مارے گئے۔

طالبان جنگجوؤں نےاس فوجی کیمپ پر48گھنٹےکےاندر تین بارحملہ کیاجسکےباعث افغان سیکیورٹی فورسزکے مزید دستے طلب کرنے پڑے،دوطرفہ گھمسان کی جنگ کے بعد طالبان بھاگنے پر مجبور ہوگئے تاہم افغان فوج کا بڑا جانی و مالی نقصان ہوا۔

افغانستان میں امریکی فوج کےانخلاء اورطالبان کو قوت ماننے کےلیےامریکا اورطالبان کےدرمیان مسلسل امن مذاکرات کےادوار جاری ہیں تاہم طالبان کی خواہش پرامن مذاکرات میں کابل حکومت کوشامل نہیں کیاگیااورنتیجتاً طالبان اورکابل حکومت کےدرمیان جھڑپوں کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے 4 سالہ دور حکومت میں مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے افغان فوجیوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.