Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت نےقوم پرستی کو ابھار دے کراپنی ساخت داؤ پرلگا دی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

لاہور۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں مقبولیت بڑھانے کاآسان طریقہ پاکستان دشمنی ہے،بھارت نےقوم پرستی کو ابھر دے کراپنی ساخت داؤ پرلگا دی جس کےپیش نظرہمارےوزارت خارجہ نےپلوامہ حملے سےبہت پہلےہی سفراکو خصوصی طور پر بریفنگ دینا شروع کردی تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ’اس حوالے سے میں نے کئی ممالک کے وزراء خارجہ سے بات چیت کی اور صورتحال سے متعلق آگاہ کیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’روس کے حالیہ دورے پر بھی ممکنہ طور پر بھارتی جارحیت کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور گزشتہ روز روسی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو بامعنیٰ رہی‘۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ’جب پلوامہ حملہ ہوا اور نئی دہلی نے جارحیت کا مظاہرہ کیا تو انہیں (روس کو) میری باتیں یاد تھیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نےثابت کردیاکہ وہ جارحیت کےمقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نےواضح کیاکہ اسلام آباد امن کاخواہاں ہےلیکن کسی بھی نوعیت کےحملےکی صورت میں ردعمل دیناضروری تھا۔وزیر خارجہ نےخواہش ظاہر کی کہ ’گفت شنید سےپاک بھارت کشیدگی کم ہو‘۔

ایک سوال کے واب میں انہوں نےکہاکہ ہم نےاپنےپارلیمنٹ کا ان آرڈ کرلیا اور’جو نہیں ہو سکاتھا وہ اب ہوگیاہے‘۔انہوں نے او آئی سی کے اجلاس میں عدم شرکت سےمتعلق واضح کیاکہ ’پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف رائےسامنےنہیں آئی،پارلیمنٹ نےمتفقہ طورپراوراتفاق رائے کے ساتھ ایک قرار داد منظورکی جس پرپاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کےنائب چیئرمین آصف علی زرداری کےدستخط ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ارکان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئی دہلی اور واشنگٹن کے مابین تعلقات بہت قریبی ہیں اس لیے امریکا بھارت پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.