Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارتی جیل میں شہید کیےگئےشاکراللہ کی میت پاکستان کےحوالےکردی گئی

لاہور:پاکستان کی طرف سےبھارتی پائلٹ کی رہائی کےجواب میں بھارت نےاپنی جےپورجیل میں ہندوانتہا پسندوں کےتشدد سےشہید ہونیوالے پاکستانی شہری شاکراللہ کی میت پاکستان کے حوالے کردی۔

جےپورراجستھان کی جیل میں قیدشاکراللہ کو20 فروری کوانتہاپسند قیدیوں نےپتھروں سےحملہ کرکےشہیدکردیا تھا۔شاکراللہ کی میت راجستھان کےایک اسپتال کےسردخانےمیں رکھی گئی تھی جبکہ میت واپس لانےکےلیےنئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانےنےاہم کرداراداکیا۔

بھارتی حکام کی جانب سےشاکراللہ کی میت کوواہگہ بارڈرپرپاکستانی حکام کےحوالےکیاگیا۔اس موقع پرمیت لینےکےلیےمقتول کی فیملی بھی واہگہ بارڈر پر موجود تھی۔
اس موقع پر بھارت نےبےحسی کی انتہا کردی۔شاکر اللہ کی میت کی حرمتی کی گئی اورجسد خاکی کو جےپورسے ایمبولینس کی بجائے مال بردار ٹرک کےذریعےاٹاری بارڈرپہنچایا گیا۔ دیگر تجارتی سامان کےساتھ شاکر اللہ کی میت کا تابوت لایاگیا۔حالانکہ دنیا بھر میں میتیوں کو ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔

شاکراللہ کےبھائی شہزاد کاکہنا تھاکہ ہم نےکل بھارت کوجیتاجاگتابندہ دیا،لیکن بھارت آج ہمیں لاش دےرہاہے۔شاکراللہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا،وہ بارڈرکےقریب میلہ دیکھنےگیا اورغلطی سےسرحد عبور کرگیا تھا،ہمیں16سال بعد معلوم ہواکہ شاکراللہ بھارتی جیل میں تھا جسے شہید کردیا گیاہے، اس کی میت واہگہ سے سیالکوٹ پہنچائی جائیگی جہاں اس کی تدفین کی جائے گی۔

پچاس سالہ شاکراللہ کا تعلق پنجاب کےشہر سیالکوٹ سےتھا تاہم اس کا خاندان 30 سال قبل کراچی منتقل ہوگیا تھا۔شاکراللہ کی جیل میں شہادت کے بعد بھارت کی مختلف جیلوں میں قیدپاکستانی قیدیوں کی سیکیورٹی بڑھائی جاچکی ہے اورانہیں عام قیدیوں سے الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔جودھ پور،جے پور اورراجستھان کی مختلف جیلوں میں قیدپاکستانی قیدیوں کی سیکیورٹی میں زیادہ اضافہ کیاگیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.