Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا

پشاور: بڈھ بیر میں بچی کے قتل کیس کے ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے عدالت میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کےمطابق ملزم آصف رضا عرف ملنگ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثناء اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی اور بعد ازاں گلہ دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

ملزم نے عدالت کو بیان دیا کہ واردات کے بعد قریبی پیٹرول پمپ سے پیٹرول لا کر  ثبوت مٹانے کی خاطر لاش آگ لگا کر جلائی تھی۔  عدالت نے ملزم کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.