Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکریٹیریٹ میں اجلاس منعقد ہوا.

19 جنوری 2021
پشاور(صوبائی اسمبلی)
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جاپان حکومت اور اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم UNOPS کی جانب سے خیبر پختونخوا کی خواتین کی سہولت کی خاطر عطیہ کی جانے والی پنک بس سروس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس میں ایم پی اے ساجدہ حنیف, سیکرٹری و جی ایم ٹرانسپورٹ, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد و مردان نے شرکت کی. محکمہ ٹرانسپورٹ نے سپیکر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان بسوں کو چلانے کے لئے کافی بار ٹینڈر کیا گیا مگر کسی پارٹی نے دلچسپی نہی دکھائی. سپیکر مشتاق غنی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ ان بسوں کو خراب ہونے سے بچانے اور عوام کی سہولت کی خاطر ان کو کام میں لایا جائے. اگر یہ بسیں پبلک کے لئے نہی چل سکتی تو گرلز کالجز کے حوالے کردی جایئں تاکہ بچیوں کو سہولت میسر ہو. انھوں نے معاملے کو حل کرنے کے لئے UNOPS کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.