Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں غیرقانونی رہائشی آبادیوں کے خلاف کارروائی شروع

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 181 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، ان غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ہر قسم کے انتقالات اور رجسٹری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو بھی غیر قانونی ہاؤ سنگ سوسائٹیز کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ان غیر قانونی رہائشی کالونیز میں پشاور کی تحصیل سٹی میں 25 ، تحصیل شاہ عالم میں 123، تحصیل صدر میں 24 جب کہ تحصیل متنی میں 9 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.