Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مکس مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

احمد مجتبیٰ کے ایک ہی پنچ سے بھارتی کھلاڑی زمین بوس ہو گیا

سنگاپور میں پاکستان کے احمد مجتبیٰ نے بھارت کو مکس مارشل آرٹس کےمقابلے میں شکست دے دی۔ سنگاپور میں ہوئے مقابلے میں احمد مجتبی بھارت کے راہول راجو کو ناک آؤٹ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ون چمپیئن شپ کی جانب سے مقابلے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں احمد مجتبیٰ کی جانب سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ احمد مجتبی نے اپنی کامیابی کو کشمیر کے مظلوم عوام کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جیت کے بعد اپنے پیغام میں احمد مجتبیٰ نے کہا کہ ‘پہلے مرحلے میں بھارتی حریف راہول راجو کو ناک آؤٹ کردیا ہے، میں نےسب سے وعدہ کیا تھا کہ یہ فائٹ ضرور جیتوں گا اور میں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، اب دیکھنا ہے کہ حکومت اور مداحوں سے کیا ردعمل آتا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں یہ فائٹ اپنے تمام کشمیری بھائیوں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ، پاک آرمی کے جوانوں، اپنے لوگوں، اپنے مداح، اپنے پاکستان اوردنیا بھر میں اپنے مداحوں کے نام کرتا ہوں’۔

27 سالہ احمد مجتبیٰ کوئٹہ کے رہنے والے ہیں، انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائسز سے گریجویشن کر رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.