Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مظفر گڑھ:مسافر بس اور ٹرک میں تصادم 4 افراد جان سے گئے

مظفر گڑھ:مسافر بس اور ٹرک میں تصادم 4 افراد جان سے گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں

مظفر گڑھ میں میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے.زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

مظفرگڑھ میں حاجی واہ کے قریب تیزرفتار مسافر بس اوورٹیکنگ کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی،ریسکیو کیمطابق حادثے میں مسافر بس میں سوار بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے،ریسکیو نے بس اور ٹرک کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا،ریسکیو کیمطابق زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.حادثہ بس کی تیزرفتاری سے اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.