Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخواحکومت نے مزید 5 اضلاع میں31مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا

پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے مزید 5 اضلاع میں 31مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو سختی سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے مزید5اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ، بنوں،چارسدہ،ہری پور، نوشہرہ اورصوابی میں31 مئی  سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ پانچوں اضلاع میں سرکاری وپرائیوٹ اسکولز،مدارس ، ماڈل اسکولز،اکیڈمی اورٹیوشن سینٹرکھولنےکی اجازت ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں کوسختی سےکوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ7 جون  سے  تاحکم ثانی پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوزدیر اور برہ دیر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ اسی طرح تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام،  اورکزئی اور کوہاٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ کورونا کے باعث کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے ہوں گے۔

 

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ جہاں کورونا شرح5فیصد یا زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے7جون تک تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.