Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں زمین کے تنازع پر جرگے میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

 پشاور کے علاقے پشتخرہ بالا میں زمین کے تنازع پر فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان پلاٹ کے معاملے پر تنازع تھا جس کیلئے عمائدین بات چیت میں مصروف تھے کہ جرگے کے دوران فائرنگ ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق کے 3 اور دوسرےکے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے عرفان نامی شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیکرسی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.