Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور ایئرپورٹ کے نائب قاصد کے لیے ان کی ریٹائرمنٹ والے دن انوکھی الوداعی تقریب

پشاور ایئرپورٹ کے نائب قاصد کے لیے ان کی ریٹائرمنٹ والے دن ایک انوکھی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں ایک دن کے لیے اعزازی منیجر بنا دیا گیا۔ پشاور ایئرپورٹ کے ریٹائر ہونےوالے نائب قاصد جعفر کو ریٹائرمنٹ والے دن ايک دن کے لیے اعزازی ایئرپورٹ منیجربنادیا گیا۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ جعفرنے دوران سروس کام سے کبھی کسی کوتاہی کا ارتکاب نہیں کیا۔ نائب قاصد جعفر کو باچاخان ایئرپورٹ پشاور کے منیجر نے اپنی کرسی پر بٹھایا اور اس کے بعد ان کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے۔ بعد ازاں انہیں عزت و احترام سے رخصت کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.