Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نے امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی ہے، ترجمان طالبان

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابھی ہمیں امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی ہے۔ میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے افغان امن کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ سہیل شاہین نے امن کانفرنس سے متعلق کہا کہ انہیں صرف یہ معلوم ہے کہ کانفرنس کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے افغانستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور ترقی میں تعاون کا خیرمقدم کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا کسی ملک میں بیرونی ایجنڈا نہیں ہے اور ہم اپنا انقلاب کسی دوسرے ملک میں برآمد نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‘جو اضلاع ہمارے قبضے میں آئے ہیں وہ لڑائی کے ذریعے نہیں آئے بلکہ وہاں موجود کابل حکومت کی فورسز خود رضاکارانہ طور ہمارے ساتھ مل گئی ہیں، ورنہ یہ ممکن نہیں ہے ہم ایک دو مہینوں میں سارے افغانستان کے اضلاع کو قبضے میں لے لیں’۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ‘آئندہ جو بھی اسلامی حکومت بنے گی اس کے لیے مسلح افواج اور پولیس کی ضرورت ہے اور اس کو ہم برقرار رکھیں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارا کوئی بیرونی ایجنڈا نہیں ہے، اس حوالے سے کوئی تشویش نہ ہو کیونکہ کسی ملک سے بھی ہمارا کوئی بیرونی ایجنڈا نہیں ہے کہ ہم اپنے انقلاب کو دوسرے ملک برآمد کریں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ سارے ممالک کے ساتھ تعاون رکھیں اور افغانستان کی تعمیر نو پر توجہ مرکوز رکھیں’۔

افغان نائب صدر امراللہ صالح کے متنازع بیان سے متعلق سوال پر ترجمان طالبان نے کہا کہ ان کے بیان پر پاکستان نے بھی مسترد کردیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پروپیگنڈا تھا، حالانکہ آپ کو معلوم ہے کہ یہ لوگ بات بڑھا چڑھا کر کرتےہیں۔

سہیل شاہین نے کہا کہ ہمارے قیدیوں کی رہائی اور ہمارے نام بلیک لسٹ سے خارج کرنا دوحہ معاہدے میں شامل ہے، جو اب تک ہونا چاہیے تھا، یہ ہمارا حق ہے لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا اور بہت تاخیر ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.