Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔تھانہ جبر پولیس کی کامیاب کارروائی،اپنی بیوی کو چھری سے زبح کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔آلہ قتل چھری بھی برآمد

خیبرپختونخوا پولیس ضلع مردان
آئی پی آر
مورخہ:26 اگست 2021

مردان۔تھانہ جبر پولیس کی کامیاب کارروائی،اپنی بیوی کو چھری سے زبح کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔آلہ قتل چھری بھی برآمد

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ جبر کی حدودیحییٰ ڈھیر ی میں مورخہ 20 جون 2021 کومسماۃ (ر)زوجہ سمیع اللہ کی قتل شدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔تھانہ جبر پولیس نے لاش کو حراست میں لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال بھیجوایا گیا اور تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے موقع واردات سے اہم شواہد اکھٹے کئے جس میں موقع واردات سے آلہ قتل چھری بھی برآمد ہوئی۔
اس واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوڈاکٹرزاہداللہ نے ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان کی قیادت میں زیرنگرانی ڈی ایس پی رورل سرکل اعجاز خان، ایس ایچ او تھانہ جبر بشیر خان اور تفتیشی افسرانورخان SI ودیگر پولیس افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیا جنہوں نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیع اللہ ولد یوسف سکنہ پھندو پشاور جوکہ مقتولہ کا شوہر ہے تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو وجہ عناد گھریلو ناچاقی بتلائی جبکہ مقدمہ ہٰذا میں دیگر نامزد ملزمان شفیق ولد یوسف سکنہ پھندو پشاور اور محمدی گل ولد گلے بابا چغرزو بابا کلے کوتھانہ جبر پولیس نے پہلے سے گرفتار کرکے جیل بھیجوائے گئے ہیں جبکہ گرفتار مرکزی ملزم سمیع اللہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.