Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قدوس بزنجو آج بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق اسپیکر عبدالقدوس بزنجو آج بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب آج چار بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔

گورنر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،گورنر بلوچستان سید ظہور آغا قدوس بزنجو سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول و ملڑی حکام شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما جام کمال نے اپنی ہی جماعت کے باغی اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی میں ہونے والی رائے شماری سے ایک روز قبل ہی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد بی اے پی نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.