Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12سے 14نومبر تک ہو گی۔

کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کیلئے اپیلیں 15سے 17نومبر تک دائر کی جا سکیں گی

پشاور(نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12سے 14نومبر تک ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کیلئے اپیلیں 15سے 17نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔ ایپلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 19نومبر تک دے گا۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات23نومبر کو الاٹ ہونگے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 19دسمبر کو ہی ہو گی ۔
دوسری جانب بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت نے باقاعدہ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے ۔ سپریم کورٹ میں اپیل پر تاحال سماعت شروع نہیں ہوسکی ۔
الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے ہدایات و طریقہ کارکے مطابق سیاسی جماعتیں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے والے عہدیداروں کی فہرست 15نومبر تک جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق سیاسی پارٹی کا کوئی غیر مجاز شخص یا عہدیدار کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کر سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.