Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب کے ضلع ضلع وہاڑی میں گندم کی کاشت کا سلسلہ جاری

محکمہ زراعت گندم کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکررہا ہے

وہاڑی(میاں اسلم دولتانہ)پنجاب کے ضلع ضلع وہاڑی میں گندم کی کاشت کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ زراعت گندم کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکررہا ہے۔کاشتکاروں میں جدید پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لئے نمائشی پلاٹ، سیمینارز اور یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ضلع وہاڑی میں ساڑھے 4لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی سرگرمیاں جاری ہیں تاکہ گندم میں خود کفالت کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔امسال صوبہ میں گندم کے 2کروڑ20لاکھ میٹرک ٹن کے پیداواری ہدف کویقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت12ارب54 کروڑ روپے کی لاگت سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ ہے ۔ اس منصوبے کے تحت امسال گندم کی منظورشدہ اقسام کے10لاکھ بیگ سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں ۔ مجموعی طور پر1کروڑ ایکڑ رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کیا جا رہا ہے۔

مالی سال 2021-22کے دوران اس منصوبہ کے تحت گندم کی مشینی کاشت کے فروغ کے لئے 50فیصد سبسڈی پر 1ارب روپے سے زیادہ کی جدید زرعی مشینری سمیت دیگر زرعی مداخل فراہم کیے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.