Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مظفر گڑھ:جعلی نکاح کے ذریعے مالدار شہریوں کی جائیدادیں ہتھیانے کا سکینڈل منظرعام پر آگیا

سکینڈل کے مطابق گروہ مالدار شہریوں کے جعلی نکاح تیار کراکر انکی جائیدادیں ہتھیانے کے لیے جعلی دستاویزاتس تیار کرتے تھے

مظفر گڑھ(حسن رضا) جعلی شادیوں کے ذریعے مالدار شہریوں کی جائیدادیں ہتھیانے کا سکینڈل منظرعام پر آگیا۔گروہ مالدار شہریوں کے جعلی نکاح تیار کراکر انکی جائیدادیں ہتھیانے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کرتے تھے۔ پولیس نے متاثرہ شہریوں کے سامنے آنے پر دو الگ الگ مقدمات درج کرکے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
مظفرگڑھ میں مالدار لوگوں کی جائیدادیں ہتھیانے کے لیے جعلی نکاح نامے درج کرانے کا سکینڈل منظرعام پر آگیا ہے اور جعلی نکاح سکینڈل میں گروہ مالدار شہریوں کی جائیدادیں ہتھیانے کے لیے انکے نکاح کیساتھ نادرا سے جعلی دلہنوں کے شناختی کارڈ بھی بنواتے تھے جبکہ لٹکراں کے رہائشی ریٹائرڈ سکول ٹیچر یوسف شاہ اور ملک ندیم ڈوگر کا جعلی نکاح نامہ بنوایا گیا۔ گروہ نے جعلی نکاح نامے میں حق مہر کے طور پر کروڑوں روپے کی جائیداد لکھوائی گئی۔ جعلی دلہن نے جعلی نکاح نامے کی بنیاد پر نادرا سے شناختی کارڈ بھی حاصل کرلیا تھا۔

سکینڈل سامنے آنے پر تھانہ سول لائن پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کیمطابق پولیس ٹیم نے جعلساز گروہ کے سرغنہ مشرف مگسی کو گرفتار کرلیا۔ اور مقدمہ میں نامزد نکاح خواں، جعلی دلہنوں، اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.