Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

شمالی وزیرستان کے علاقوں رزمک اور شوال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں چند دن کے وقفے کے بعد برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقو ں میں آج سے برفباری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر  رکھی ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں وقفے وقفے سے بارش اور  اولے بھی پڑے جبکہ پشاور میں موسلادھار بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے تاہم بارش سے مختلف مقامات کی سڑکوں پرپانی بھی جمع ہو گیا ہے۔ ادھر شانگلہ کے علاقہ الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس کے علاوہ ملتان، رحیم یارخان ،لودھراں ،حافظ آباد،کمالیہ،وہاڑی ، گوجرہ سمیت پنجاب میں بھی بادل خوب برسے، مسلسل بارش سے درجنوں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.