Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کراچی کے علاقے ملیر میں گھر کی دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ملیر میں گھر کی دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے ملیر بکرا پیڑی میں گھر کی دیوار گرگئی..افسوسناک حادثے میں2بچیاں اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے.تینوں جاں بحق بچوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی..جائے وقوعہ کی تحقیقات اور اہلخانہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

دوسری طرف اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی لاش ملی جبکہ کامیڈئین شکیل صدیقی کی گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.