Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکیکی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی

کراچی( نعمت زادہ) کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکیکی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی سی آئی اے کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس پر سی ٹی ڈی اور رینجرز کی ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ26اپریل کو جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے میں تین چینی اساتذہ سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.