Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے, امریکی حکام

یہ بلاشبہ امریکہ کیلئے پریشان کن بات ہے

واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ ایران ایک برس سے کم مدت میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے ۔ یہ بلاشبہ امریکہ کیلئے پریشان کن بات ہے۔
اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی ان خدشات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی رفتار بڑھا دی ہے۔
انٹونی بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اس خطرے کے پیش نظر بہترین راستہ یہی ہو گا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ بحال ہو جائے۔انھوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ مئی کے آخرمیں آنے والے یوم یادگار سے قبل ایران سے متعلق کھلی سماعت کریں گے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جوہری معاہدے کومکمل کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بریک آؤٹ ٹائم ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا موقع فراہم کر سکتا ہے ۔ یہ اس کیلئے محض چند ہفتوں کا معاملہ ہو گا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس معاہدے میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام یا خطے میں اس کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے کچھ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباما کے دور میں طے پانے والے ایران امریکی جوہری معاہدے کو ختم کر دیا تھا۔ ایران پر پابندیاں عائد کیں تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.