Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کی نئی قسم رپورٹ، تیمور سلیم جھگڑا کی زیر صدارت اہم اجلاس

پشاور(واجد ہوتی) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی زیر صدارت پولیو خاتمے کیلئے اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پولیو کے خاتمے اور وائلڈ پولیو وائرس کے حالیہ رپورٹ ہونے والے تین کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ طاہر اورکزئی، سپیشل سیکرٹری فاروق جمیل اور عطاالرحمان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ہم پولیو کے خاتمے کیلئے دو سو فیصد پرعزم ہیں ۔ ایسا کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کے ساتھ ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وہ جنوبی اضلاع کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ جنوبی اضلاع سے جڑے تمام تر مسائل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پولیو مہم کی نگرانی میں بہتری کیلئے آئی ایم یوکو استعمال میں لائینگے ۔ ہمیں معمول کی امیونائزیشن کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ پاکستان سے دس سال قبل ہونا چاہئے تھا جو کہ بد قسمتی سے نہ ہو سکا۔ تاہم صوبائی حکومت خیبر پختونخوا سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔ انشا اللہ جلد ہی عوام کی مدد اور صحت سے متعلق اہلکاروں کی محنت سے اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.