Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت سرحدی تنازعات کے حل کیلئے اہم اجلاس

پشاور(گل حیان) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت سرحدی تنازعات کے حل کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
پشاور ،قبائلی ضلع خیبر، اورکزئی،کوہاٹ، فرنٹیئر ریجن پشاور اور فرنٹیئر ریجن کوہاٹ کے سرحدی تنازعات کے پائیداراور مستقل حل کیلئے معاملات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اجلاس میں ان اضلاع کے عرصہ دراز سے جاری سرحدی تنازعات پر غور کیا گیا۔
تنازعات میں میرگٹ خیل خیبر،متنی وال پشاور ۔ علی خیل ایف آر پشاور ۔ کالا خیل خیبر ۔ معروف خیل خیبر اخور وال ایف آر کوہاٹ اکاخیل خیبر اور فیروز خیل اورکزئی میر گٹ خیل و معروف خیل شامل ہیں ۔
ان تنازعات کی وجہ سے نقصانات مختلف اقوام میں کشیدگی بارے کمشنر پشاور ڈویژن اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں اپنے اپنے سفارشات مرتب کر کے 3دنوں میں ارسال کی جائیں۔ اس حوالے سے مفصل رپورٹ تیار کر کے ریونیو بورڈ کو ارسال کی جائے گی ۔ بورڈ آف ریونیو ان سفارشات کو قانونی شکل دینے کیلئے صوبائی کابینہ سے منظوری لے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متنی اور اکاخیل کے سرحدی تنازعہ پر حل کیلئے پہلے سے موجود پرانا خاصہ دار چیک پوسٹ کو بزریعہ فرنٹیئر کانسٹیبلری دوبارہ فعال کیاجائے گا۔ انتظامی سپورٹ متعلقہ ضلع انتظامیہ کی ذمہ ہوگی ۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سرحدی تنازعات کے مستقل حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔ اس سلسلے میں14جولائی کو پشاور اور خیبر کے بڑے تنازعات ڈپٹی کمشنر خیبر کے دفتر ۔ 19جولائی کو خیبر اور اخور وال درہ آدم خیل کا تنازعہ کے حوالے سے بڑے جرگے بھی منعقد کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.