Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت کا عمران خان سمیت پی ٹی آئی عہدیداران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا۔ جس کے مطابق تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان۔ سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے سابق چیئرمین ذوالقرنین کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.