Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کسان اتحاد نے اپنا احتجاج ختم کردیا، وزیر اعظم سے کسان اتحاد کی ملاقات 28 ستمبر کو ہو گی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور کسان اتحاد کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد  کسان اتحاد نے اپنا احتجاج ختم کردیا، وزیر اعظم سے کسان اتحاد کی ملاقات 28 ستمبر کو ہو گی جس میں کسانوں کے مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی اسلام آباد پولیس پر  برہم ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں ایف نائن پارک میں کسان اتحاد احتجاج میں شامل ہونے سے روکا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ طرز عمل ان کے احتجاج کے بنیادی حق کے خلاف ہے، یہ حکومت مزید کتنی آوازیں دبائے گی؟   ترجمان اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، پولیس افسران نے شاہ محمودقریشی کے دھمکی آمیز ریمارکس کو بھی  تحمل سے سنا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور کسان اتحاد کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد  کسان اتحاد نے اپنا احتجاج ختم کردیا، وزیر اعظم سے کسان اتحاد کی ملاقات 28 ستمبر کو ہو گی جس میں کسانوں کے مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.