اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کی کاپی نہیں تو فیصلہ کیسے سنایا گیا۔ اراکین نے دستخط کہاں کیے؟
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب بند کمروں کے فیصلوں کا زمانہ گزر چکا ہے۔ پاکستان کے لوگ فیصلے اپنے سامنے ہونا دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی واحد وفاقی جماعت کے سربراہ کو نااہل کیا گیا۔ عمران خان نے کوئی اپیل نہیں کی۔ لیکن پھر بھی پورے پاکستان میں لوگ نکلے۔
انہوں نے کہا کہ قومی لیڈر کو نااہل کرنے کا مطلب ملک کو کمزور کرنا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی کابینہ اراکین کے ساتھ مل کر کھیل کھیلا۔ مخصوص نشستوں پر استعفے منظور کیے۔ لیکن عوام نے وہاں بھی عمران خان کو منتخب کیا۔ ملک میں سازشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو 24 گھنٹے ہونے والے ہیں تاحال ہمیں کوئی کاپی نہیں ملی۔
فواد چودھری نے کہا کہ 24 گھنٹے ہو گئے الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا۔ اگر فیصلے کی کاپی نہیں تو پھر الیکشن کمیشن نے سنایا کیا؟۔ اراکین کے دستخط کے بغیر کیسے فیصلہ دیا؟۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تبدیلی کا امکان ہے جس طرح فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ تبدیل کیا گیا۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلے میں حکومت کی پسندیدہ چیزیں شامل کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز کا فیصلہ 22 کروڑ لوگوں کے منہ پر طمانچہ تھا۔ آصف زرداری اور نواز شریف کا توشہ خانہ کیس 10 سال سے زیر التوا ہے۔ 11 سو ارب روپے کی کیسز ختم ہو رہے ہیں۔ اس لیے لانگ مارچ اور انقلاب کی طرف جانا پڑے گا۔
بدھ, اپریل 2, 2025
بریکنگ نیوز
- وزیر اعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق بریفنگ دی
- ایلون مسک نے 342 ارب ڈالرز کیساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
- پاکستان کی ڈرون صلاحیت: جدید ٹیکنالوجی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برتری
- نوشہرہ: مسلح نقاب پوشوں کی خواجہ سراء پر فائرنگ، ایک جاں بحق
- بلوچستان کی ترقی کیلیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم شہبازشریف
- لاہور میں چڑیا گھرکے ٹکٹ میں اچانک بڑا اضافہ کردیا گیا
- نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہرادیا
- پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی سٹاک مارکیٹوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط