راولپنڈی(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے غیر معینہ مدت تک آرمی چیف بنانے کی پیش کش کو ٹھکرا دیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سائفر اور ارشد شریف کی وفات کے حوالے سے حقائق پر پہنچنا بہت ضرری ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹے بیانیے سے لوگوں کو گمراہ کیا گیا۔ سائفر اور ارشد شریف کی وفات کے حوالے سے حقائق پر پہنچنا بہت ضرری ہے۔ پاکستان کے اداروں، بالخصوص فوج کو سازش کا حصہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ سیاست مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔ پروپیگنڈے کے باوجود آرمی چیف نے نہایت تحمل سے کا مظاہرہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فوج کے پولیٹیکل اسٹاف کا متنازعہ نہ بنایا جائے۔ ارشد شریف کو کینیا جانے کا کیوں کہا گیا۔ ارشد شریف کو دبئی سے جانے پر کس نے مجبور کیا؟۔ اور بھی تو34 ممالک ہیں جہاں پاکستانیوں کےلئے ویزا فری انٹری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق ارشد شریف کو سرکاری سطح پر دبئی جانے پر مجبور نہیں کیا گیا۔ عرب امارات میں ارشد شریف کے قیام و تعام کا کون بندوبست کر رہا تھا۔ تحقیقات کےلئے نمائندوں اور ماہرین کو بھی شامل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غدار، سازشی یا قاتل نہیں ہو سکتے۔ پاکستانی سفیر کی رائے کو اپنی سازش کے لیے استعمال کیا گیا۔ ملک اور ادارے کا مفاد ہے کہ ہم خود کو آئینی کردار تک محدود رکھیں۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ آج اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ادارے کے لیے سامنے آیا ہوں۔ مارچ میں آرمی چیف کو مدت ملازمت میں غیر معینہ مدت کی پیش کش میرے سامنے کی گئی۔ جسے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹھکرا دیا تھا۔ آپ رات کے اندھیرے میں آرمی چیف سے ملتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا۔ جھوٹ بڑی آسانی اور فراوانی سے بولا جا رہا ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ رات کے اندھیرے میں ملاقات کریں۔ دن کی روشنی میں غدار کہیں۔ آرمی چیف اگر غدار ہوتے تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی پیش کش کیوں کی گئی؟ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ لسبیلہ حادثے کو بھی مذاق بنایا گیا۔ آرمی کے جوان پہلی دفاعی لائن بن کر کام انجام دیتے ہیں۔
جمعرات, دسمبر 25, 2025
بریکنگ نیوز
- بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
- پاکستان اور ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کے درمیان 730 ملین ڈالرکے 2 اہم منصوبوں پر دستخط
- وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی
- ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک
- پنجاب کے خوبصورت ثقافتی رنگوں کا دلکش امتزاج کےٹو۔ کا ( پنجاب دے رینگ)
- پشاور سے افغان مہاجرین کی واپسی میں تاخیر صوبائ حکومت کی دوغلی پالیسی پہ عوام کا شدید ردعمل۔۔۔۔
- برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ کے زیراھتمام عوامی اگاھی سیمینار کا تسلسل لازم وملزم ھے۔۔ ملک صدیق اعوان ممبر بورڈ آف گونرز۔
- برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیوٹ پشاور کے زیرانتظام ایک روزہ سیمینار۔۔۔۔۔ وزیر صحت کی خصوصی شرکت پہ ممنون ہیں۔۔ پروفیسر ڈاکٹر تہمید اللہ

