راولپنڈی(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے غیر معینہ مدت تک آرمی چیف بنانے کی پیش کش کو ٹھکرا دیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سائفر اور ارشد شریف کی وفات کے حوالے سے حقائق پر پہنچنا بہت ضرری ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹے بیانیے سے لوگوں کو گمراہ کیا گیا۔ سائفر اور ارشد شریف کی وفات کے حوالے سے حقائق پر پہنچنا بہت ضرری ہے۔ پاکستان کے اداروں، بالخصوص فوج کو سازش کا حصہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ سیاست مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔ پروپیگنڈے کے باوجود آرمی چیف نے نہایت تحمل سے کا مظاہرہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فوج کے پولیٹیکل اسٹاف کا متنازعہ نہ بنایا جائے۔ ارشد شریف کو کینیا جانے کا کیوں کہا گیا۔ ارشد شریف کو دبئی سے جانے پر کس نے مجبور کیا؟۔ اور بھی تو34 ممالک ہیں جہاں پاکستانیوں کےلئے ویزا فری انٹری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق ارشد شریف کو سرکاری سطح پر دبئی جانے پر مجبور نہیں کیا گیا۔ عرب امارات میں ارشد شریف کے قیام و تعام کا کون بندوبست کر رہا تھا۔ تحقیقات کےلئے نمائندوں اور ماہرین کو بھی شامل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غدار، سازشی یا قاتل نہیں ہو سکتے۔ پاکستانی سفیر کی رائے کو اپنی سازش کے لیے استعمال کیا گیا۔ ملک اور ادارے کا مفاد ہے کہ ہم خود کو آئینی کردار تک محدود رکھیں۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ آج اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ادارے کے لیے سامنے آیا ہوں۔ مارچ میں آرمی چیف کو مدت ملازمت میں غیر معینہ مدت کی پیش کش میرے سامنے کی گئی۔ جسے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹھکرا دیا تھا۔ آپ رات کے اندھیرے میں آرمی چیف سے ملتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا۔ جھوٹ بڑی آسانی اور فراوانی سے بولا جا رہا ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ رات کے اندھیرے میں ملاقات کریں۔ دن کی روشنی میں غدار کہیں۔ آرمی چیف اگر غدار ہوتے تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی پیش کش کیوں کی گئی؟ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ لسبیلہ حادثے کو بھی مذاق بنایا گیا۔ آرمی کے جوان پہلی دفاعی لائن بن کر کام انجام دیتے ہیں۔
پیر, ستمبر 16, 2024
بریکنگ نیوز
- بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز ڈومکی انتقال کر گئے
- آئینی ترمیم کیلئے نمبرز کی کمی،وفاقی کابینہ،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل تک ملتوی
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک کمی کی منظور ی
- چیف جسٹس کی تقرری کا اختیار حکومت کو دینے کی تجویز،آئینی ترامیم کی شقیں سامنے آ گئیں
- خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
- پارلیمان عدلیہ کے پَر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دے گا، لیاقت بلوچ
- عدلیہ سے متعلق ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے، بیرسٹرسیف
- علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پالیسی آفس کا افتتاح کر دیا