Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےخلاف دائر درخواست پر تفصیلی فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت احکامات جاری
    • گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    • ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوام تک بروقت معلومات پہنچانے اور مؤثر ابلاغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں: 7 دہشت گرد ہلاک
    • کوہاٹ: پولیس لائن میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی، 7 دہشتگرد ہلاک
    • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری
    • کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » القادر ٹرست اور توشہ خان کیسز میں ضمانت اور بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی درخواستیں خارج
    اہم خبریں فروری 9, 2026

    القادر ٹرست اور توشہ خان کیسز میں ضمانت اور بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی درخواستیں خارج

    Facebook Twitter Email
    Bail and urgent meeting requests with PTI founder in Al-Qadir Trust and Tosha Khan cases rejected
    القادر ٹرسٹ کیس میں بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے القادر ٹرست اور توشہ خان کیسز میں ضمانت  اور بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی درخواستیں خارج کردیں ۔

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی ہے، وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے بانی تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست پر عدالت نے حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا ۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے ،ملاقات سے متعلق کوئی بھی آرڈر جاری کرنے سے قبل دوسرے فریق کو نوٹس دینا ضروری ہے ۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا، یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں ۔

    لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھے موکل سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کل ملاقات سے متعلق بھی فیصلہ کریں گے، تاہم دوسرے فریق کو نوٹس کیے بغیر کوئی فیصلہ نہیں دیا جا سکتا، بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔

    اسی دوران سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف کے سائفر کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر 3 رکنی بینچ بنانے کا حکم دے دیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے خلاف بھی 3 رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دیا ۔

    دوسری جانب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی گئی ۔

    عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج  کردی۔ علاوہ ازیں توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں بھی غیر مؤثر ہونے پر خارج  کردی گئیں ۔

    دوران سماعت عدالت نے 9 مئی لاہور واقعات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر  3 رکنی بینچ بنانے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے سائفر کیس اور 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی۔۔۔۔۔سیاسی پارٹی یا فین کلب؟
    Next Article ورلڈ ڈیفنس شو؛ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی خصوصی شرکت، شو میں جے ایف17 طیارہ نمایاں رہا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےخلاف دائر درخواست پر تفصیلی فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت احکامات جاری

    ستمبر 18, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    ستمبر 18, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    ستمبر 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےخلاف دائر درخواست پر تفصیلی فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت احکامات جاری

    ستمبر 18, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    ستمبر 18, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    ستمبر 18, 2026

    ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوام تک بروقت معلومات پہنچانے اور مؤثر ابلاغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

    ستمبر 18, 2026

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں: 7 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.