Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صدر پاکستان سے قائمقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمدغنی کی ملاقات

پشاور(ویب ڈیسک) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے قائمقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمدغنی کی ملاقات  ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے قائم مقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی نے پشاور میں  ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں صوبائی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے صوبائی حکومت کے عوامی مفاد کے اقدامات و امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں قوانین سازی اور پارلیمانی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.