پشاور(گل حیان) سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد عبید عرف محمود کو ٹھکانے لگا دیا۔ دہشتگرد کے سر کی قیمت50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
محکمہ انسداد دہسشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔ اس دوران تحریک طالبان پاکستان کے ایک اہم دہشت گرد کو گھیرے میں لے لیا۔ جس نے اچانک چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کردی۔
ٹیموں نے اپنے حفاظت اور دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے جوابی فائرنگ کی۔ جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناحت عبید عرف محمود ولد عارف ساکن متہ کاٹلنگ کے نام سے ہوئی۔
مذکورہ دہشت گرد عبید نے کچھ دن قبل اسپشل برانچ کے سب انسپکٹر فرید خان کو اپنے گھر کے سامنے شہید کیا تھا۔ عبید نامی دہشت گرد دیگر کئی دہشت گردی کے مقد مات میں سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کو مطلوب تھا۔
ہلاک شدہ دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف مع بنڈل وئیر اور 90 عدد کارتوس۔ ایک پستول نائن ایم ایم مع 45 عدد کارتوس۔ 3 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔ صوبائی حکومت نے ہلاک شدہ دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
پیر, جون 29, 2026
بریکنگ نیوز
- قومی زرعی بائیوٹیکنالوجی پالیسی، جدید زراعت اور کسانوں کی ترقی کیلیے اہم اقدام
- اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- موسم گرم ہونے سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد بڑھنے لگی
- باجوڑ میں بڑا انٹیلی جنس آپریشن، کراچی حملے کا کلیدی ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت ہلاک
- شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش واپسی کا اعلان، سازشوں کے سامنے نہ جھکنے کا عزم
- پاک افغان سرحد پر خفیہ کارروائیاں، 29 دہشت گرد ہلاک ہونے کا دعویٰ
- کراچی میں دہشتگردوں کے حملے میں شہیدرینجرز کے 3 جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- گورنر فیصل کریم کنڈی کی کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

